• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جارحیت کیخلاف مجلسِ وحدت مسلمین کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز پر حملہ کر کے معصوم طلباء کو نشانہ بنائے جانے اور مسجد اقصٰی فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلسِ وحدت مسلمین نے نمائش چورنگی میں احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شدید نعرے بازی کی، علامہ صادق جعفری نے کہا عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے رمضان کے مقدس ایام میں معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیل کر یہ ثابت کیا کہ ان کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں،مذہب کے نام پر دنیا بھر میں خون کا بازار گرم کرنے والے دراصل یہود و نصارٰی کے ایجنٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے، نام نہاد مہذب ممالک کے اس تعصب اور دوہرے معیار کو منافقانہ طرز عمل کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا،انہوں نے مسلمان حکمران اسرائیل کو انتہائی اقدامات سے باز رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، مظاہرے سے خطاب میں علامہ مبشر حسن کا نے کہا کہ افغانستان میں شیعہ ہزارہ پر حملہ ان طاقتوں کی وحشیانہ کاروائی ہے جو افغانستان اور پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین