• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے سبب رمضان المبارک میں روایتی افطار پارٹیوں کا اہتمام نہ ہوسکا

کراچی (جمشید بخاری)کورونا وائرس اور حکومتی ایس او پیز کی وجہ سے اس مرتبہ رمضان المبارک میں مذہبی ،سیاسی مفلاحی تنظیموں اورتاجروں اور دیگر شخصیات کی جانب سے روایتی افطار پارٹیوں کا اہتمام نہ ہوسکا ، افطار پارٹیوں کی یہ روایت عرصہ دراز سےقائم ہے جن کی تعداد ہر سال بڑھتی جا رہی تھی ،بعد ازاں سیاسی شخصیات کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹیوں نے سیاسی رنگ اختیار کر لیا ، ان افطار پارٹیوں کے علاوہ ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس پر دی جانے والی ہزاروں افطار پاٹیاں بھی نہیں دی جا سکیں، یہ افطار پارٹیاں دوست احباب ایک دوسرے کو دیتے تھے جن پر مجموعی طور پرکروڑوں روپے خرچ ہوتے تھےم اسکے علاوہ شہر بھر میں ہونی والی عوامی افطار سمیت شہر کے دو سو سے زائد مقامات پر مسافروں ،راہ گیروں اور بے گھر افراد کو فلاحی تنظیموں اور محلہ کمیٹوں کی جانب سے سڑکوں پر دی جانے والی افطارپارٹیوں کاسلسلہ دم توڑ گیا۔

تازہ ترین