• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ بچانے کیلئے کرکٹ بورڈ افسران خفیہ مشن پر ابوظہبی پہنچ گئے، انتظامات سے متعلق حکام میں مذاکرات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عید کی چھٹیوں کے باوجود پاکستان سپر لیگ کو بچانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان سمیت چھ رکنی وفد منگل کی شب ہنگامی طور پر لاہور سے ابوظبی پہنچ گئے ہیں۔ بورڈ دورے کو مکمل خفیہ رکھ رہا ہے اور میڈیا سے تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کیا جارہا ہے لیکن ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان نصیر کی سربراہی میں یہ وفد چیئرمین احسان مانی کی ہدایت پر پہنچا ہے اور پاکستان سپر لیگ کی پیش رفت اور انتظامات کے بارے میں امارات کرکٹ بورڈ خاص طور پر ابوظبی کرکٹ کونسل سے بات کررہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اتوار کو سپر لیگ ابوظبی میں کرانے کا اعلان کرسکتا ہے۔ تاہم ابھی تک امارات کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت سے اجازت نہیں مل کی ہے۔ فرنچائز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پی ایس ایل کو تمام کام محتاط انداز میں کرنا ہوں گے۔ اگر ابوظبی میں ٹورنامنٹ کے دوران کورونا کیس سامنے آگئے تو اس سے پی ایس ایل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات میں لیگکرانے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کو کم وقت میں بہت سارے معاملات دیکھنا ہیں۔ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان کئی ہفتوں سے برطانیہ میں ہیں اور آن لائن میٹنگ پر ہدایات جاری کررہے ہیں۔ ایک تجویز یہ ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پہلے پاکستان آئیں گے جہاں سے انہیں چارٹرڈ جہاز پر ابوظبی پہنچایا جائے گا۔کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے سخت قوانین بنائے جارہے ہیں۔

تازہ ترین