• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عذاب اور اذیّت کی حالتوں کے بعد

سحر کی، شام کی، شب کی طوالتوں کے بعد

کہیں سے جب یہ نوا، یہ نوید آتی ہے

کہ سر اُٹھائو خیالوں سے، عید آتی ہے

میں سوچتا ہُوں، یہ دن روز کیوں نہیں ہوتا

اک انقلابِ جہاں سوز کیوں نہیں ہوتا

ہلالِ عید تو ہر سال ہی نکلتا ہے

مگر ہمارا ستارہ کہاں بدلتا ہے

بہار میں بھی خزاں آس پاس رہتی ہے

خوشی کے روز طبیعت اداس رہتی ہے

ہلالِ عید نکلنے کا نام عید نہیں

فقط لباس بدلنے کا نام عید نہیں

تازہ ترین