• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیرلائنز کو پاکستان سے اضافی 30 فیصد پروازیں چلانے کی اجازت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو پاکستان سے اضافی 30 فیصدپروازیں چلانے کی اجازت دے دی ،خالی طیاروں کی صورت میں اضافی پروازوں سے مسافربیرون ملک جاسکیں گے ۔ اس حوالے سے سی اے اے کےشعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خالی طیاروں کی صورت میں اضافی پروازوں سےمسافربیرون ملک جاسکیں گے، اضافی پروازوں میں متعلقہ ائر لائنز کی کارگو پروازیں بھی شامل ہیں، فیصلہ پروازوں کی قلت اور رش کی وجہ سے کیا گیاہے۔یاد رہے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے تیسری لہر کے پیش نظر80 فیصدعالمی پروازوں پرپابندی عائدکردی تھی، یہ پابندی 20 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔ جس کے مطابق برٹش ایئر ویز کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد11سے کم کرکے ہفتہ وار 2پروازاسلام آباد اور لاہور لینڈ کرسکیں گی جبکہ ایئر عریبیہ کی ہفتہ وار 60پروازوں میں کمی کرکے 12کردی گئیں جو مختلف ایئرپورٹس پر لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔اعداد و شمار کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن کی ہفتہ وار67پروازوں کی تعداد کم کرکے 13 ، سعودی ایئرلائن کی ہفتہ وار77پروازوں کی تعداد کم کرکے 14کردی گئیں جبکہ مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کرتے ہوئے ہفتہ وار پاکستان میں آنیوالی پروازوں کی تعداد590سے کم کرکے123کردی گئیں۔

تازہ ترین