• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کووڈ، شہری دیہی علاقوں میں جائیں نہ گاؤں والے شہر آئیں، وزیر بلدیات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کووڈ کی تیسری لہر انتہائی تشویشناک ہے نماز کے اجتماعات کھلے گراؤنڈز میں منعقد کئے جائیں، روایتی طریقوں سے عید نہ ملیں، گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے عید اجتماعات میں دویا تین مرتبہ جماعت کرائی جائے اور جوجہاں ہے وہیں رہے شہری دیہی علاقوں میں جائیں نہ ہی گائوں والے شہر آئیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کےدورے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا،انہوں نے کے ایم سی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہدایات دیں کہ عید کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور مساجد ، عید گاہوں اور عید اجتماعات کی جگہوں پر خاص انتظامات کئے جائیں تاکہ نمازیوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، کشمیر روڈ عید اجتماع گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کووڈ کی تیسری لہر انتہائی تشویشناک ہے ، اسے روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، لوگوں کی زندگیاں بچانی ہیں عید پر سب کو احتیاط کرنی چاہیے اور این سی او سی کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے، ریسٹورنٹ کو ہوم ڈلیوری کے بعد اب ٹیک اووے کی سہولت بھی اجازت دے دی ہے۔

تازہ ترین