• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی کا سلوک قابل رشک نہ سفارتخانے مبرا، چند سابق بابوؤں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں، وزیراطلاعات

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں‘چند سابق بابوئوں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں ‘ تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں خصوصاً مزدوروں کے ساتھ ہرحال میں کھڑی ہوگی۔ چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ رویوں کو بدلنےکی ضرورت ہے‘ عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں‘ یہ عموعی شکایت ہے اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں‘کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں لیکن سابقہ ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جاتا تھا اس پر داستانیں لکھی جا سکتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انہوں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا اور آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔

تازہ ترین