• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی وبا پھیلنے کے ذمہ دار عالمی رہنما ہیں، عالمی ادارہ صحت

جنیوا(جنگ نیوز)عالمی ادراہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہاہے کہ کوویڈ کی وبا کے پھیلنے سے بچا جا سکتا تھا،کورونا کی وبا پھیلنے کے ذمہ دار عالمی رہنما ہیں،چین کابروقت انتباہ نظراندازکیاگیا،نمٹنے کیلئے تیاری بے ہنگم،فنڈزناکافی،عالمی سیاسی قیادت غائب تھی، دنیا نے اگر بر وقت ایکشن لیا ہوتا تو کوویڈ کی وجہ سے لاکھوں انسانوں کی جانیں نہ جاتیں۔ڈبلیویچ اوکی ایک تازہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ چین نے 2019 کے اواخر میں کوویڈ وائرس کی فوری شناخت کر کے دنیا کو بتا دیا تھا لیکن چین کے انتباہ کو نظر انداز کیا گیا۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں عالمی رہنماؤں کو وبا کے لیے موردِ الزام ٹھہر ایا گیا ہے، اور وبا کے خاتمے اور آئندہ ایسی صورت حال سے بچنے کے لیے اہم تبدیلیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پورٹ کے مطابق کورونا کو روکنے کی تیاری بے آہنگ تھی، فنڈ کی فراہمی ناکافی تھی اور عالمی ادارہ صحت کے اختیارات ناکافی تھے۔ وبا کو پھیلنے سے روکنے کے وقت عالمی سیاسی قیادت غائب تھی۔اس حوالے سے فروری 2020 اہم ترین مہینہ تھا، اگر اُس وقت سُستی نہ دکھائی جاتی تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔رپورٹ میںامیر ملکوں کی قیادت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بقیہ دنیا کے لیے ویکسین کی فراہمی یقینی بنائے اور عالمی رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ اکٹھا ہو کر وبا سے نمٹنے کے نظام میں بنیادی تبدیلیوں پر فوری توجہ دیں۔

تازہ ترین