• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوشت کی قیمتیں بے قابو ، مرغی کے نر خوں کو ’’پر‘‘ لگ گئے

اسلام آباد ( ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ مٹن ، بیف اور مرغی گوشت کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے میںعملاًناکام ہو گئی ہے۔ مٹن گوشت کی سرکاری قیمت 11سوروپے مقرر کی گئی ہے مگر عملاً13 سو سے15 سور رپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے ،زندہ مرغی جس کا سرکاری نرخ بدھ کو 305 روپے کلو تھا بازار میں عملاً 310 سے لے کر 325 تک فروخت ہوتی رہی جبکہ گوشت 580 روپے سے 600 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ بیف کی سرکاری قیمت 580ہے جو 750روپے تک فروخت ہوتا رہا۔سبزیوں اور فروٹ کی قیمتیں رمضان المبارک کے آخری دن ہونے کی وجہ سے کم ہوئیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان روز پولٹری مافیا کو قابو کرنے کا عندیہ دیتی ہیں مگر عملاًقیمتوں آسمان کی طرف گامزن ہیں ۔
تازہ ترین