• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے گذشتہ روز سرکلر روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سرکلر روڈ کے تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئےآل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین ایم اے ہارون شیخ نے ماہ رمضان میں قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملہ کو بدترین دہشتگردی قرار دیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا کے امن اور مسلم ریاستوں کو تباہ کرنے والے چند لاکھ دہشتگردوں کے خلاف اعلان جنگ کیا جائے۔عالمی امن کے دعویداراور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسجد اقصیٰ پر حملے کا فوری طور پر نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی اور اسرائیل کی حالیہ دہشتگردی پر ترکی کے صدر طیب اردغان کا عملی کردار قابل تحسین ہے۔
تازہ ترین