• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعہ کی نماز کے بعدکارکن اسرائیل کیخلاف پُرامن مظاہرہ کریں،اعجاز چوہدری

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع کے صدور کو ہدایات جاری کیں کہ وہ جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی کےخلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ کریں۔، پرُامن احتجاج میں کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں،اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھاکہ علماء کرام خطبہ جمعتہ المبارک میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اپنی تقریر میں اجاگر کریں، پی ٹی آئی اسرائیلی کی جارحیت اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لے اور مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے، پوری امت مسلمہ فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
تازہ ترین