• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کا قیام، کورونا وائرس سے آگاہی کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس ملتان کی طرف سے امن و امان کے قیام اور شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی دینا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے فلیگ مارچ کیا گیا۔فلیگ مارچ پولیس لائنز ملتان سے شروع ہوکر گھنٹہ گھر، بوہڑ گیٹ، حرم گیٹ، پاک گیٹ، دہلی گیٹ، دولت گیٹ، عید گاہ، 9 نمبر، بوسن روڈ، 6 نمبر، گردیزی مارکیٹ، پیر خورشید کالونی، چونگی نمبر 8 اور چوک کچہری سے ہوتا ہوا پولیس لائنز ملتان میں اختتام پزیر ہوا،فلیگ مارچ ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر کی قیادت میں روانہ ہوا،جس میں مختلف سرکل کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران فلیگ مارچ میں شامل ہوئے۔
ملتان سے مزید