• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی کے باوجوداسلحہ کھلونوں کی فروخت جاری

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت پشاور میں حکومت کی جانب سے اتشی مواد اور اسلحہ نما کھلونوں پر پابندی کے باوجود اس کاروبار کی روک تھام کو یقینی نہ بنایا جاسکا اور عید الفطر سے قبل ہی بڑے مارکیٹوں اور گلی محلوں کی دکانوں پر فروخت جاری ہے جبکہ عید الفطر پر دکانداروں نے بڑے پیمانے پر مال گوداموں میں بھر دیا ہے جس کی عید الفطر کے موقع پر بڑی خریداری متوقع ہے ۔ شہریوں کی جانب سے اتشی مواد اور اسلحہ نما کھلونوں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین