• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت : مسلسل دوسرے روز کورونا سے 4 ہزار سے زائد اموات

بھارت میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا وائرس سے چار ہزارسے زائد اموات جبکہ پونے چار لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ویکسین کم پڑنے پر دلی، مہاراشٹر، کرناٹکا میں 18 سے 44 سال کے افراد میں ویکسی نیشن روک دی گئی۔

دریائے گنگا میں ریاست بہار کے کنارے اکہترلاشیں برآمد ہوئیں جبکہ بہتی لاشوں کوپکڑنے کیلئے دریا میں جال ڈالے گئے۔

بھارتی حکام نے ملک کی زیادہ ترریاستوں میں چھ سے آٹھ ہفتے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے دنیا بھر کے مجموعی کورونا کیسز میں سے 50 فیصد کیس اور مجموعی اموات میں سے 30 فیصد اموات بھارت میں رپورٹ ہوئیں،

تازہ ترین