وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عید الفطر کے موقع پر کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سردار عثمان بزدار نے عید الفطر کی نماز بارش کے باعث وزیراعلیٰ آفس کی مسجد میں ہی ادا کی۔
اس دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کو عید کی مبارکباد بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر پر اہل وطن کو عید کی مبارکباد۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ غریب لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی حقیقی عید ہے۔