• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی ذہنی اصلاح کریں ، فیروز خان

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کے موجودہ حالات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری ذہنی اصلاح کا وقت ہے۔

اداکار فیروز خان نےاپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لوگوں کی توجہ ذہنی اصلاح کی ضرورت کی طرف دلاتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ایک خطاب کی ویڈیو شیئر کی ہے ۔


فیروز خان نےویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری ذہنی اصلاح کا وقت ہے۔‘


اداکار نے مزید لکھا کہ ’آج رات میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ مجھے یہ توفیق عطا فرمائے کہ اگر ضرورت پڑے تومیںاپنی صفِ اول میں کھڑا ہوسکوں۔‘

اپنے اس خطاب میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یروشلم یعنی مقبوضہ بیت المقدس کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ ’اگر یروشلم تباہ ہوا تو ہم مدینہ کی حفاظت بھی نہیں کرسکیں گے، اگر مدینہ تباہ ہوا تو ہم مکہ کی حفاظت بھی نہیں کرسکیں گے، اور ہم کعبہ سے بھی محروم ہوجائیں گے ۔‘

طیب اردوان نےکہا کہ ’مت بھولیں کہ یروشلم کا مطلب ہے استنبول ، جکارتہ اور اسلام آباد!‘

ترکی کے صدر نے مزید کہا کہ ’مدینہ کا مطب ہے قاہرہ، دمشق، اور بغداد!‘

اپنے خطاب کے اختتام پر ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا کہ ’کعبہ ساری دنیا کے مسلمانوں کی حرمت ، فخر اور زندگی کا مقصد ہے۔‘

تازہ ترین