• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔ 

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں شاہ رخ خان نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو صحت عطا فرمائے، ہمیں ہمت و استطاعت عطا کرے کہ ہم اپنے ملک بھارت میں ان تمام ضرورت مند افراد کی مدد کرسکیں جنھیں اسکی ضرورت ہے۔


انھوں نے آخر میں کہا کہ ہمیشہ کی طرح اکٹھے ہوکر ہم ساری مشکلوں پر قابو پالیں گے۔ آپکے لیے میری محبتیں۔ شاہ رخ خان۔ 



تازہ ترین