• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڑان بھرتے ہی جہاز کا ایمرجنسی دروازہ اچانک کھل گیا


امریکا کے سینٹ پال ایئر پورٹ پر ایک مسافر طیارے کے اڑان بھرتے ہی جہاز کا ایمرجنسی دروازہ اچانک کھل گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسی دوران ہوا کے دباؤ کے باعث ایک مسافر کا سامان اڑ کر دروازے سے نیچے رن وے جا گرا، یہ دیکھ کر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں عملے یا مسافروں میں سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں۔

تازہ ترین