مشہور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے معروف مزاح نگار فاروق قیصر عرف انکل سرگم کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ معاشرتی امور کے بارے میں بات کرنے کیلئے آپ کا خاص طنز یہ انداز ہمیشہ یاد آئےگا۔
اداکار عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاروق قیصر عرف انکل سرگم کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' الودع ! انکل سرگم'.
عدنان صدیقی نےمزید لکھا کہ آپ نے یکساں طور پر بچوں اور بڑوں کے دل جیت لئے۔
اداکارنےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاروق قیصر کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی ۔