• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے لیے عید الفطر کے موقع پر نافذ کیئے گئے لاک ڈاؤن کو 16 مئی سے بڑھا کر 24 مئی تک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانے کی تجویز محکمہ داخلہ پنجاب نے دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی تجویز میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں لاک ڈاؤن بڑھانے سے کورونا وائرس کی صورتِ حال مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن مزید بڑھایا جائے گا یا نہیں اس بات کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہو گا۔

تازہ ترین