• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف فنکار و ہدایتکار فاروق قیصر سپردِ خاک


ٹی وی کردار انکل سرگم کے خالق معروف مزاح نگار، مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر فاروق قیصر کو سپردِ خاک کردیا گیا۔ 

اسلام آباد میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انھیں ایچ الیون قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے تھے۔

وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے، انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔

فاروق قیصر کے نواسے حسنین قیصر کا کہنا تھا کہ نانا کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس بلائی مگر ان کا پہلے ہی انتقال ہوگیا۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سلیمہ ہاشمی نے فاروق قیصر کو 1970 میں”اکڑ بکڑ‘‘ کے ذریعے ٹی وی پر متعارف کروایا تھا۔

کلیاں، سرگم سرگم اور ڈاک ٹائم ان کے مشہور ٹی وی شوز تھے, تاہم پی ٹی وی کا مشہور پروگرام ’کلیاں‘ ان کی پہچان بنا، اس پروگرام میں انکل سرگم کے کردار سے فاروق قیصر نے شہرت حاصل کی۔

تازہ ترین