• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر خان نے پاپارازی کو شوہر کے ہمراہ تصویر بنانے سے منع کردیا

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے عید کے موقع پر پاپارازی کو شوہر کے ہمراہ تصویر بنانے سے منع کردیا۔ 

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوٹوگرافر اداکارہ سے تصویر لینے کا کہہ رہا ہے۔ 

اس موقع پر انھوں نے فوٹوگرافر سے درخواست کی کہ وہ ان کی تصویر نہ لیں۔ 


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوہر خان اور ان کے شوہر زید چلتے ہوئے آرہے ہیں، اس دوران پاپارازی ان سے تصویر لینے کی درخواست کرتا رہتا ہے، تاہم وہ اس کا جواب ’نہیں نہیں، معذرت‘ میں دیتی رہتی ہیں۔ 

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ ایک رہائشی عمارت ہے، یہاں تصویر نہ لیں۔

تازہ ترین