• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں کورونا وباء کا مقابلہ، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی، قمر کائرہ

لالہ موسیٰ ( نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی کے رہنما ،سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ نے عید کے تیسرے روز ڈیرہ کائرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کا تہوار تو ختم ہوگیا ہے ۔ اب ہمیں اس کورونا وباء کا مقابلہ کرنا ہوگا، ہمیں اپنی عادات تبدیل کرنی چاہئیں ، جو اختیاطی تدابیر ممکن ہوںوہ کرنی چاہئیں۔ میل ملاپ میں ہاتھ ملانے سے اجتناب کرنا چاہیے اور خاص طور پر یہ جو سیفٹی ماسک ہے یہ کافی حد تک آپ کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ یہ اس بیماری سے لڑائی میں ہماری مدد کرے گا۔ یہ بیماری ہماری حکومتوں کی لڑائی نہیں ۔ یہ لڑائی دنیا کے ایک ، ایک فرد نے لڑنی ہے۔ اپنے اپنے آپ کو محفوظ رکھنا ہے اور لوگوں کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے اسامہ قمر جو کہ حادثہ میں جاں بحق ہوگیا تھا کیلئے دعا کرنے والوں کا بھی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گرد و نواح میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے پاس خوشیاں منانے کے لیے وسائل نہیں ہیں ۔ ان کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں ۔

تازہ ترین