• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی اے اے کا پاکستانی اور غیر ملکی کیبن کریو کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی اور غیر ملکی کیبن کریو کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کموڈور عرفان صابر کے جاری کردہ دو نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی ایئرلائنز کا کیبن کریو جو غیر ممالک کی پروازوں پر تعینات ہوتا ہے، اگر وہ ایئرپورٹ سے باہر نہیں نکلتا اور جہاز میں ہی موجود رہتا ہے اور جانے اور آنے والی پروازوں سے بغیر ڈس امبارک ہوئے آجاتا ہے تو اس کی پاکستان آمد پر کورونا آر اے ٹی ٹیسٹ کروانا ضروری نہیں ہوگا۔ ہاں اگر کریو ایئرپورٹ سے چاہے کچھ گھنٹوں کیلئے ہوٹل منتقل ہوتا ہے تو واپسی پر مجوزہ ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ غیر ملکی ایئرلائنوں کا کیبن کریو اگر پاکستانی ایئرپورٹس پر لینڈ کرتا ہے اور وہ بھی جہاز میں رہ کر واپس چلا جاتا ہے، اس کا بھی ٹیسٹ نہیں ہوگا۔ اس کا اطلاق پاکستان میں ٹیکنیکل اور ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والے جہازوں کے کیبن کریو پر بھی ہوگا۔

تازہ ترین