کراچی( اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عید پر چاند کا تنازع پاکستان میں مذہبی انتشار کی عالمی سازش کا حصہ ہے ،جب تک رویت ہلال کمیٹی کو سیاسی دبائو سے آزاد نہیں کیا جائے گا ایسے تنازع جنم لیتے رہے گے، ملک کو اس وقت ہر شعبے میں یک جہتی کی ضرورت ہے، مگر حکومت کے نا اہل وزیر اور مشیر بے سر وپا باتیں کر کے وطن عزیز میں بحران پیدا کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ چاند کے اعلان میں حددرجہ تاخیر نے صورت حال کو مشکوک بنادیا جس کی وجہ سے ملک میں تین دن عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے، انہوں نے کہا دس بجے تک رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نہ ہونے کی باتیں سامنے آرہی تھیں،پشاور کی کمیٹی نے بھی چاند کا اعلان کردیا تھا مگر اس کے باوجود اعلان میں تاخیر حیرت انگیز ہے، انہوں نے رویت ہلال کمیٹی کی ازسر نو تشکیل کا مطالبہ کیا، انہوں نے عوام اور حکومت کی جانب سے کورونا ایس اوپیز پر عمل در آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا،