• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس اوپیز خلاف ورزی ،عید پر 6افراد گرفتار ، 222دکانیں وہوٹلز سر بمہر

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر عید کے ایام میں راولپنڈی پولیس نے بھرپورکارروائی کی پہلے دو روز میں 6مقدمات درج کرکے 6افراد گرفتار کرلیاگیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اس دوران 341ہوٹلوں کی چیکنگ کرکے 14 ہوٹلوں کوسیل کیاگیاجبکہ ایک لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ کیاگیا،اسی طرح 696دکانیں چیک کرکے 208کو سیل کیاگیاجبکہ 2لاکھ 28ہزار روپے جرمانہ کیاگیا،سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے غلط ڈرائیونگ و ون ویلنگ وغیر ہ کے خلاف 15مقدمات درج کرکے219افراد کو گرفتارکیا،287گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کے چالان اور74ہزار 900روپے جرمانہ کیاگیا ،جبکہ 17موٹرسائیکل مختلف تھانوں میں بند کیے گئے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے11ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 1350گرام چرس،40لیٹر شراب برآمد جبکہ ایک شرابی کو گرفتارکرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تھانہ بنی پولیس نے اسامہ سے 210گرام چرس،ہشام سے 250گرام چرس، عبدالسلام سے 180گرام چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے چن زیب سے 280گرام چرس،تھانہ مندرہ پولیس نے محمد یسین سے 220گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے واجد علی سے 210گرام چرس،تھانہ کلرسید اں پولیس نے داؤد سے 15لیٹرشراب،ارسلان سے 10لیٹرشراب،عمران علی سے 12لیٹرشراب،تھانہ ریس کورس پولیس نے زبیر علی سے 3لیٹرشراب برآمد جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے ایک شرابی جمیل انجم کو گرفتارکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تازہ ترین