• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی ہے ملک اور مکینوں کی حفاظت میں کامیاب رہے ، آئی جی اسلام آباد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سینئر افسران کے ہمراہ عید الفطر کی نماز پولیس لائن ہیڈکواٹرز میں ادا کی، یادگار شہداء پر حاضری دی پھول کا نذرانہ پیش کیا درجات بلند کی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ آئی جی اسلام آباد نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تمام سینئر افسران کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی افسران و جوان کو مبارکباد دی یادگار شہداء پر حاضری دی پھول کی چادر چڑھائی درجات بلند کے لیے فاتحہ خوانی کی افسران و جوانوں کے ہمراہ بڑے کھانے میں شرکت کی اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ پولیس کے تمام ڈویژنز کو خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے دن رات رمضان المبارک کے مہینے میں بہترین سیکورٹی انتظامات اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے جاری کردا ایس او پیز پر عملدرامد کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کیا ۔انہوں نے کہا ہم سب نے اپنے فرائض کو نبھانے میں اپنی فیملی سے دور عید کی خوشیاں گزاریں جس کا ہم کو فخر ہونا چاہیے ہمارے لیے سب سے زیادہ خوشی یہ ہے کہ ہم اپنے ملک اور اسمیں رہنے والوں کی حفاظت کرنے میں کامیاب رہے ہماری وجہ سے وہ پرسکون ہوکر عید کی خوشیوں منانے میں مصروف ہیں آئی جی نے کہاکہ زند ہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،ملک کے امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپوت اسلام آباد پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں جن کے اہل خانہ سے اظہار یک جہتی کیلئے تمام سینئر افسران نے عید الفطر کے تہوار کی خوشیوں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ منائیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام سینئر افسران ، شہداء کے گھروں میں جاکر انکے اہل خانہ کو یہ پیغام دیں کہ ادارہ عید کے پر مسرت لمحات میں انکے شانہ بشانہ کھڑا ہے خوشی یا غمی کے کسی موقع پر انہیں ہرگز اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام شہداء کی فیملیز کو محکمے کی جانب سے عید گفٹس بھجوائے گئے ہیں اور مستقبل میں بھی انکی ضروریات کا خیال ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اور ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ شہید آے ایس آئی محسن کے گھر گئے،شہیدکی بیوہ اور فیملی سے ملاقات کی ادارے کی طرف سے تحفے و تحائف پیش کئے اور شہید کے درجات بلند کے لیے فاتحہ خوانی کی۔آئی جی اسلام آباد کی ہدایت کے مطابق تمام سینئر افسران نے عید پرمسرت موقع پر بطور اظہارے یکجہتی اسلام آباد میں مقیم شہداء کی فیملیز کے ساتھ ملاقات کی۔ اسلام آباد پولیس کی طرف سے تحفے و تحائف پیش کئے آئی جی اسلام آباد کا خوصی پیغام پہنچایا عید کے موقع پر شہداء کی فیملیز کی خوشیوں میں شریک ہونا ادارے کا ان کو یقین دلانا ہے کہ خوشی ہو یا غمی ادارہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ حسب روایت عید کے موقع پر پولیس کے تمام ڈویژنز نے کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے افسروں اور جوانوں کے لیے بڑے کھانے کا اہتمام کیا جس میں سینئر افسران نے شرکت کی ان اقدامات کا مقصد افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کا مورال بلند کرنا ہے۔
تازہ ترین