• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء پولیس ہمارا فخر ،انکے اہلخانہ ہمیں ساتھ پائینگے، آرپی او

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آرپی اوراولپنڈی عمران احمر اور سی پی اومحمد احسن یونس نے عید الفطر کی نماز پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کی جامع مسجد میں ادا کی،آر پی او اور سی پی او راولپنڈی کہ علاوہ ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہر اقبال اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے بھی ان کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی،نماز عید کی ادائیگی کے بعد آر پی او راولپنڈی اور سی پی او پولیس افسران و اہلکاروں سے ملے اور ان سے گھل مل گئے اس موقع پر روایتی طورپرکانسٹیبل الطاف حسین شہید میس میں بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں آر پی او اور سی پی او راولپنڈی نے پولیس کے افسروں اور و اہل کاروں کے ہمراہ کھانا کھایا،رمضان المبارک میں بہترین سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے پر آر پی او عمران احمر اور سی پی او محمد احسن یونس نے راولپنڈی پولیس کو شاباش دی اورکہاکہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے دونوں سینئرادسران دیگرافسروں کے ہمراہ شہید انسپکٹر میاں عمران عباس کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، اس موقع پر آآرپی او نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں سی پی او کا کہناتھاکہ شہداء کے اہل خانہ ہر موقع پر ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے،آرپی اوراولپنڈی عمران احمرعید کی نماز کے بعد اے ایس آئی نسیم حیدر زیدی کے گھربھی گئے جہاں انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی ے لیے دعا کی ۔
تازہ ترین