• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کے اہل و عیال کی فلاح کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے، سی پی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس شہید انسپکٹر شبیب عباس نقوی کے گھرگئے،شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں عید پیکج اور تحائف پیش کیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان کے اہل خانہ کا یہ نقصان تو کبھی پورا نہیں کرسکتے کہ یہ رضائے ربی ہے لیکن ہم پرعزم ہیں کہ شہداء کے اہل و عیال کی دیکھ بھال اور فلاح کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے ۔ دسمبر 2003 کو انسپکٹر شبیب عباس نقوی شہید نے ملک و قوم کی حفاظت کا عہد پورا کرتے ہوئے صدر مملکت کے قافلے پر خود کش حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی گاڑی کو روکا جنہوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں انسپکٹر شبیب نے جام شہادت نوش فرمایا، اس ضمن میں راولپنڈی پولیس نے شہید کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری احسن طور ادا کرنے میں کوئی کسرنہ رکھی ، آج شہیدانسپکٹرکے بڑے بیٹے بینک میں اعلیٰ عہدے پرفائز اورچھوٹے بیٹے اعلٰی تعلیم مکمل کررہے ہیں جنہیں سکالرشپس مہیا کیے گئے۔ شہید کی تین بیٹیاں شادی شدہ ہیں جبکہ ایک بیٹی جاب کررہی ہیں، اسی مناسبت سے سی پی او شہید انسپکٹر کے گھر انکے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے گئے۔ دریں اثناء سی پی اونے تھانہ بنی،صادق آباد،پولیس چوکی اڈیالہ اورشہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا،اس موقعپر ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل انکے ہمراہ تھے،،تھانوں اورچوکی کے دورے کے دوران سی پی اونے فرنٹ ڈیسک، حوالات،ریکار ڈاورروسٹر چیک کیا،مختلف تھانوں کی پوائنٹ وپکٹ ڈیوٹیز بھی چیک کیں،متعلقہ افسران کومستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی،سی پی اومحمد احسن یونس نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،ڈیوٹی کے دوران تمام حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دی جائے۔
تازہ ترین