• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چندروزقبل تشدد سے زخمی ہونے والاشخص ہسپتال میں دم توڑگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چندروزقبل تشدد سے زخمی ہونے والاشخص ہسپتال میں دم توڑگیا۔تھانہ سول لائن کوعبدالغفارنے بتایاکہ لال کڑتی میں رہائش پذیرہوں 7مئی کوافطاری کے بعدچہل قدمی کے لئے گھرسے باہرنکلااوررات ساڑھے آٹھ بجے جب میں گھرواپس آیااورجوں ہی گھرمیں داخل ہواگھرکے اندرسے میرے بیٹے محمدرفیق کی چیخ وپکارکی بلندآوازیں سنیں یہ مجھے ماردیں گے جس پرمیں اپنے بیٹے کے کمرے میں گیا توگھرمیں پہلے سے موجودغلام مصطفیٰ اورنذیرخان اوردونامعلوم افرادموجودتھے جومیرے بیٹے محمدرفیق پرتشددکررہے تھے جومجھے دیکھتے ہی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے ۔میرابیٹابے ہوشی کے عالم میں تھامیں نے اپنے پوتے کوفون کرکے بلایا اوررفیق کوہسپتال لے آئےوجہ عناد یہ ہے کہ محمد رفیق کی بہو نے محمد رفیق پر الزام لگایا ہے کہ محمد رفیق نے اس کی عزت پر ہاتھ ڈالا ہے اور رنجش کی بناء پر مصطفی وغیرہ جو کہ محمد رفیق کی بہو کے ماموں ہیں نے قتل کرنے کی نیت سے محمد رفیق کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔کیس کے تفتیشی افسرسب انسپکٹرعمران حیدرشاہ نے بتایاکہ پوسٹ مارٹم کے لئے نعش سے سمپلزلے کرلیبارٹری ٹیسٹ کے لئے لاہوربھجوادئیے گئے ہیں رپورٹ ملنے پرموت کی وجہ کاتعین ہوسکے گا۔
تازہ ترین