• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘عید الفطر پرپارکس سمیت دیگر تفریحی مقامات بند رہے

پشاور(وقائع نگار) کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خدشے کے باعث صوبائی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر صوبائی دارلحکومت میں تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی جس کے نتیجے میں عید کے ایام میں شہر کے پارک اور دیگر تفریحی مقامات ویران رہے جس کے نتیجے میں بچے پارکس میں موج میلہ کرنیکی اپنی حسرت پورا نہ کرسکے۔ دوسری طرف بعض شہریوں نے شہر کے نواح میں واقع تفریحی مقامات جانے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے دریائے کابل،سردریاب سمیت دیگر مقامات کی طرف جانے والے سڑکوں پر ناکے لگا کر شہریوں کو دریا کنارے جانے سے روکا۔ تاہم بعض لوگ تما م تر رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے تفریحی مقامات پہنچنے میں کامیاب رہے۔
تازہ ترین