• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ایم سی سے کمپیوٹرچوری کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے کمپیوٹرچوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، گرفتار ملزم کا تعلق حیات آباد سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے۔ ملزم کے قبضے سے مسروقہ کمپیوٹر بھی برآمد کرلیا گیاہے ۔مدعی مقدمہ اخلاق حسین نے تھانہ حیات آباد پولیس کو ایچ ایم سی ہسپتال سے کمپیوٹر چوری کرنے کی رپورٹ درج کی تھی جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی ۔ حیات آبادپولیس نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا جسکے دوران ملزم ابوبکر صدیق کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مسروقہ کمپیوٹر برآمدکرکے اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین