• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکر گڑھ: اینٹوں کے بھٹے لذیذ گوشت بھی پکانے لگے


شکر گڑھ میں کوئلے سے چلنے والے اینٹوں کے بھٹے، اینٹوں کی پکائی کے ساتھ ساتھ لذیذ مٹن، بیف اور چکن بھٹہ گوشت کی پکوائی بھی کر رہے ہیں۔

مٹن، چکن، بیف، کڑاہی، دم پخت اور روسٹ کا زمانہ ہوا پرانا، شکر گڑھ میں غذائیت سے بھرپور اور منفرد ڈش بھٹہ گوشت مقبول ہونے لگی ہے۔

لذیذ بھٹہ گوشت کے لیے گوشت کو دہی، پودینہ، لیموں، نمک اور کٹی ہری مرچ لگا کر چند گھنٹے کے لیے رکھ دیا جاتا ہے، پھر کاغذ اور ایلومینیم شیٹ میں لپیٹ کر کوئلے سے پکتی سرخ اینٹوں کے اوپر اینٹوں کے پاؤڈر میں دبا دیا جاتا ہے۔

4 سے 6 گھنٹوں میں لذیذ اور منفرد بھٹہ گوشت کھانے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔

دور دراز سے شہری اپنے دوستوں کے ہمراہ بھٹہ گوشت سے لطف اندوز ہونے کے لیے سرحدی گاؤں جتوال کے بھٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔


شہریوں کا کہنا ہے کہ تیل اور مصالحوں کے کم ہونے کی وجہ سے بھٹہ گوشت لذیذ بھی ہے اور زود ہضم بھی۔

بھٹہ گوشت اپنے منفرد طریقے سے پکائے جانے، بھرپور غذائیت اور سادہ ڈش ہونے کے باعث مقبول ہو رہا ہے۔

تازہ ترین