• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ فلسطین پر یورپی وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس طلب

فلسطین کے مسئلے پر یورپی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔

اس بات کی اطلاع یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے آج اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے مڈل ایسٹ میں جاری تنازع پر باہمی مشاورت کے لیے یورپی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منگل کے روز طلب کیا گیا ہے،  یہ اجلاس آن لائن منعقد ہوگا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان حالیہ تنازع میں سویلین افراد کی غیر معمولی تعداد میں ہلاکتیں ناقابل قبول ہیں۔

اس اجلاس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ کس طرح یورپ اس جھگڑے کو ختم کروانے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کر سکتا ہے۔

تازہ ترین