کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فلسطین میں جاری خون ریزی کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔
ویٹیکن میں اتوار کی عبادت کے بعد انھوں نے کہا کہ ’کیا ہم واقعی سمجھتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کو تباہ کرکے امن بحال کرسکتے ہیں؟‘
انھوں نے معصوم جانوں کے ضیاع کو ’خوفناک اور ناقابلِ قبول‘ قرار دیا اور کہا کہ ذمے دار افراد ’اسلحے کا شور‘ ختم کریں۔