• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیٹ ویو، متوقع سمندری طوفان، کے ایم سی بلڈنگ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیٹ ویو اور متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کے ایم سی بلڈنگ میں میٹروپولیٹن کمشنر کی سربراہی میں ایمرجنسی کنٹرول روم اور یوسف گوٹھ، سعدی ٹاؤن اور دیگر نشیبی علاقوں میں کیمپ آفس قائم کر دیئے ہیں جو کسی بھی جگہ طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے میں فوری مدد فراہم کرینگے ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کے ذمہ دار افسران ایمرجنسی صورتحال کے دوران مسلسل کڑی نگرانی رکھیں گے اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مناسب تعداد میں ریلیف ورکرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، سٹی وارڈنز، انجینئرز، مشین آپریٹرز، ڈرائیورز اور دیگر متعلقہ عملے کی دستیابی کو یقینی بنائی گئی ہے،تمام محکموں کے دفاتر میں دن اور رات کی شفٹ میں افسران کی تعیناتی کی گئی ہے،دریں اثنامیٹروپولیٹن کمشنر دانش سعید کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے رابطہ نمبر021-99216095، 021-99216038 ہیں، انہوں نے کہا کہ چوک ہونے والے نالوں کی فوری اطلاع دی جائے تاکہ جس جگہ بھی ضرورت ہے نکاسی آب کے پمپس کم سے کم وقت میں پہنچائے جاسکیں۔

تازہ ترین