• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل انسانی اقدار اور بنیادی حقوق کی دھجیاں اُڑہا ہے، جعفریہ الائنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں بھی اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے اسرائیل طاقت کے نشے میں تمام انسانی اقدار اور بنیادی حقوق کی دھجیاں اُڑہا ہے لیکن دنیا بھرکے تمام مسلمان فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں موجودہ دور امت مسلمہ کی بیداری کا ہے مگر افسوس اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کا فلسطین اور بیت المقدس کی جدوجہد آزادی کیلئے کوئی عملی کردار نظر نہیں آ رہا یہ کاغذی تنظیم ثابت ہوئی ہیں جنہوں نے صرف بیان بازی کی ہے عملی اقدامات نہیں کئے فلسطینی مائیں بہنیں بیٹیاں مدد کے لیے پکار رہی ہیں، مسلم حکمرانوں کو چائیے کہ وہ بیانات اور ٹویٹ سے آگے نکلیں روزانہ کی بنیاد پر فلسطین میں ظلم کی ایک نئی تاریخ رقم ہورہی ہے، عالم اسلام کو اپنی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی مالی، سفارتی مدد کرنی چائیے تاکہ وہ بیت المقدس کی آزادی کی جنگ لڑ سکیں، اگر ظالم اسرائیل کا ہاتھ نہیں روکا گیا تو تمام خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

تازہ ترین