• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کے عوام پر اسرائیلی جارحیت کھلی دہشتگردی ہے، ثروت قادری

کراچی ( اسٹاف رپوٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ہم فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو نہیں بھول سکتے، فلسطین کے عوام پر اسرائیلی جارحیت عالمی چارٹر کی خلاف ورزی اور کھلی دہشتگردی ہے،پاکستان اور پوری مسلم اُمہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، فلسطین کے عوام سے ہمارا کلمہ طیبہ اور روحانی رشتہ ہے،او آئی سی اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے،پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر صدائے فلسطین واسرائیل مردہ باد ریلیاں نکالی جائینگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالفطر کے تیسرے روز عید ملن پارٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا، فلسطین میں شہید ہونیوالوں کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان،محمد مبین قادری محمد شہزاد قادری،محمد آفتاب قادری،محمد طیب قادری اور کراچی ڈویژن کے تنظیمی عہدیداران بھی موجود تھے۔

تازہ ترین