• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سمندری طوفان اور بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید محمد علی شاہ، میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ہدایات پر نکاسی آب کے حوالے سے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے نالوں کی صفائی کی جارہی ہے جبکہ نالوں سے نکلنے والے کچرے کو بھی فوری طور پر ٹھکانے لگایا جارہا ہے، سپر نٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان الرحمنٰ میمن کی زیر نگرانی نالوں کے چوکنگ پوائنٹس کو کلئیر کرنے کیلئے حسن اسکوائر فلائی اوور، کارساز روڈ، نیپا فلائی اوور، عیسیٰ نگری، یونیورسٹی روڈ کے مختلف پوائنٹس، گلشن اقبال، گلستان ظفر، پی ای سی ایچ ایس ایکسٹینشن ایریا، نرسری مارکیٹ،ودیگر مقامات پر امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا گیا ہے، اسی طرح مین ہولز کو ڈھکنے کے حوالے سے بھی تیزی سے امور سر انجام دئیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین