• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بند، مسلم ممالک احتجاج کریں، علامہ کامران حیدر

کراچی(پ ر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنمائوں علامہ کامران حیدر عابدی ،مولانا رجب علی بنگش ،مولانا شیخ صاحب ،حسنین مہدی ،مولانا آصف قمی،مولانا مردان علی شاہ ،مولانا ملک بشیر حسین کربلائی ،مولانا طارق مشہدی ا ور دیگر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غاصب ریاست مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرے، انہوں نے کہا کہ جوانوں بوڑھوں ،بچوں اور عورتوں کی کثیر تعداد اب تک شہید ہوچکی لیکن اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،مظالم کی ایک حد ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک،انسانی حقوق کی تنظیمیں صدائے احتجاج بلند کریں اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوائیں۔ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا۔

تازہ ترین