• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی رہنما راجہ سروپ خان کیلئے دعائے صحت کی اپیل

سلاو ( اورنگزیب چوہدری ) سلاو کی ممتاز شخصیت، ٹرسٹی جامع مسجد سٹوک پوچیز لین و سابق صدر پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن سلاو،راجہ محمد ایوب کے بھائی ممتاز سماجی رہنما راجہ سروپ خان چند ماہ سے فالج اٹیک کی وجہ سے بیمار ہیں،ڈاکٹروں نے فالج سٹوک کے ساتھ ان کے سر میں بلڈ کلاٹ کی تصدیق کرتے ہوئے سب سے پہلے سر کا آپریشن کیا۔ اور بعد میں فالج سٹوک کا علاج شروع کیا۔ راجہ سروپ چند ہفتے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اب اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ راجہ سروپ کے بڑے بھائی راجہ ایوب نے جنگ لندن سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی راجہ سروپ خان کے جسم کا بایاں حصہ مفلوج ہے۔ انہوں نے کمیونٹی سے راجہ سروپ کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین