• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کیلئے عالمی برادری ایکشن لے، مزمل حسین جماعتی

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی نے مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی افواج کے حملے پر عالمی پارلیمانی سربراہان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنما اہلسنت نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کو بند کرائے، مسجد الاقصیٰ میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مظلوم فلسطینیوں پر تشدد کے خاتمہ کیلئے عالمی برادری کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے، انسانی حقوق کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں لوگ روزے اور ذکر الہیٰ میں مشغول ہیں دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کردی،پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئی ہوئی ہے ، ہر طرف کوڈ19 کا خوف ہے، دنیا ویکسین کے ذریعہ سے لوگوں کی زندگیاں بچانے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے اللہ پاک سے دعا کی کہ پوری انسانیت کو موذی وبا سے محفوظ بنائے، انہوں نے کہا کہ اسرئیل کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، محفل نعت انٹرنیشنل کے چیئرمین قاری جاوید اختر چشتی نے کہا کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں پر ظلم و جبر بند کر دےاور مسجد اقصیٰ قبلہ اول پر حملہ نا قابل معافی جرم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورپاکستانی قوم فلسطینیوں کی ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اوراسرائیلی فوج کی طرف سے معصوم فلسطینیوں پر حملے کھلی دہشت گردی ہیں،عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے۔عالمی تنظیمیں فلسطینیوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات اُٹھائیں ،اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کے لئے مسلم ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین