• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ کےشہر باصل میں نماز عیدالفطر کا انعقاد

سوئٹزر لینڈ( پ ر) سوئٹزرلینڈ کے مختلف شہروں میں لاک ڈائون کے باعث نماز عید کے اجتماعات نہ ہوسکے۔ باصل شہر میں ممتاز سماجی رہنما خالد گجر نے اپنے گھر پر نماز عیدالفطر کا اہتمام کیا،مذہبی اسکالر سید علی الاشرفی الجیلانی نے عید کی نماز پڑھائی، اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے علی جیلانی نے کہا کہ روزہ کا اصل مقصد تقویٰ و پرہیزگاری ہے ۔عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر خدا نے جو نعمتیں، رزق،عزت، شہرت اور جو کچھ عطا کیاہے اس کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ عیدالفطر محبت بانٹنے کا دن ہےاور غریبوں، محتاجوں کو اس موقع پر نہیں بھولنا چاہیے۔ آخر میں علی جیلانی نے دعا کرائی۔
تازہ ترین