• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ سے پاکستان نژاد خاتون برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر منتخب

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ میں ایک پاکستان نژاد خاتون برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر منتخب ہوگئی ہیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ28ساکہ انم قیصرAnum Qaiserاسکاٹ لینڈ کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت میاں نوید قیصر کی صاحبزادی ہیں۔ وہ اسکاٹش نیشنل پارٹی کی طرف سے ایئر وری اور شائش کے حلقے کے ضمنی الیکشن میں10129ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہیں، ان کے قریب ترین حریف لیبر پارٹی کے امیدوار کینتھ اسٹیونسن کو8372ووٹ ملے اور یوں وہ1757ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوگئیں۔ کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار2812ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔ انم قیصر کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں گی، وہ نسلی اقلیتوں کے لیے ایک رول ماڈل ثابت ہوں گی، ان کو میری کامیابی سے حوصلہ پیدا ہوگا کہ اگر میں منتخب ہوسکتی ہوں تو وہ بھی سیاست میں حصہ لے کر کامیاب ہوسکتی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی پاکستانی کمیونٹی نے انم قیصر کی کامیابی پر زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نویدقیصرہائوس آف کامنز میں اسکاٹ لینڈ سے واحد پاکستان نژاد ممبر ہیں۔
تازہ ترین