• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آقائے دو جہاں کی ثنا خوانی کیلئے سجائی گئی محافل قابل ستائش ہیں، طارق وزیر

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) رمضان کے بابرکت مہینے میں آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لیے سماجی مذہبی شخصیت رضیہ چوہدری نے مقامی ریسٹورنٹ کے باہر کھلی فضا میں محفل نعت کا انعقاد کیا، مہمان خصوصی مانچسٹر قونصلیٹ کے قونصل جنرل طارق وزیر تھے۔ کاشف علی، افتخار ڈار، رضیہ چوہدری،سید فیصل عظیم شاہ، ممتاز ثنا خواں خالدہ نوری ،عطا چوہان ودیگر نے نعتیہ کلام پیش کر کے شرکائے محفل کے ایمان کی تازگی کو جلا بخشی۔ قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے بابرکت دنوں میں آقائے دو جہاں پہ گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے سجائی گئی محفل قابل ستائش ہے، ایسی روحانی محافل کا انعقاد انتہائی ضروری ہے تاکہ برطانیہ میں ہماری نوجوان نسل کی آقائے دو جہاں سے محبت عقیدت بڑھے اور آپ صلعم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو۔ انہوں نے رضیہ چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔ رضیہ چوہدری نے تمام مہمانوں بالخصوص خواتین ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مختصر نوٹس پر محفل نعت و افطار پارٹی میں شرکت کی۔ محفل نعت و افطار پارٹی کی بابرکت تقریب میں آصف رشید بٹ، ملک عمران خلیل،عاطف ریاض، شبیر کاکڑوی، چوہدری یاسر اعظم، نوشین، عاصمہ ،چوہدری قاسم ،ثاقب راجہ و دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین