• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 پولیس افسر ہلاک

چندی گڑھ(صباح نیوز)بھارتی ریاست پنجاب میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع لدھیانہ میں دو پولیس افسران کو گولی مار کر ہلاک کردیا حملہ آوروں نے جگران میں بھگوان سنگھ اور دلوندر سنگھ کو گولیاں ماریں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ضلع کے قصبے جگران میں اسسٹنٹ سب انسپکٹربھگوان سنگھ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلوندر سنگھ کو ہلاک کر دیا۔ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس جی ایس بینز نے بتایاکہ دونوں ریاست کی کرمنل انویسٹی گیشن ایجنسی(سی آئی اے)میں تعینات تھے۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آورواقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تازہ ترین