• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں سمندری طوفان ’ٹاک ٹائی‘ سے 6 ہلاکتیں، کئی ماہی گیر لاپتہ

نئی دہلی (اے ایف پی )سمندری طوفان ’ٹاک ٹائی‘ کے سبب ہونے والی بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے بھارت میں 6افراد ہلاک ہوگئے۔اے ایف پی کے مطابق ’ٹاک ٹائی‘ طوفان بھارت کے مغربی ساحل سے شمال کی طرف سفر کر رہا ہے جو کہ شدید بارشوں، طوفان اور تیز ہواؤں کا باعث بن رہا ہے۔حکام نے ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا شروع کردیا ہے۔ گوا، ممبئی اور کیرالا میں طوفانی ہوائیں اور موسلا دھار بارش جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان پیرکو (آج ) رات تک گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کرناٹک میں شدید بارشوں سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ اتھارٹی کے حکام کے مطابق ریاست میں کئی گاؤں زیر آب آگئے ہیں۔پڑوسی ریاست کیرالہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 23 ماہی گیر لاپتہ ہیں۔گجرات کے ساحلی اضلاع میں 75 ہزار افرد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق گجرات میں جاری ویکسینیشن مہم پیر اور منگل کو معطل رہے گی۔طوفان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارت پہلے ہی سے کورونا وبا کی تباہ کن لہر کا سامنا کر رہا ہے اور ملک کا نظام صحت کورونا کے بوجھ تلے درہم برہم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

تازہ ترین