• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ ہالہ کے نامہ نگار اکرم قائم خانی انتقال کرگئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سینئر صحافی اور روزنامہ جنگ ہالہ کے سینئر رپورٹر و ہالہ پریس کلب کے صدر اکرم قائم خانی 57 سال کی عمر میں کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئے‘ اکرم قائم خانی گزشتہ 35 سال سے روزنامہ جنگ سے منسلک رہے‘ انہیں گزشتہ دنوں فالج کا اٹیک ہوا تھا جسکے باعث انہیں ہالہ سے لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم طبیعت زیادہ خراب ہوجانے کے باعث انہیں کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ اتوار کی صبح اپنے مالک حقیقی سے جاملے‘ انہیں ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے مٹیاری کی تحصیل نیو سعیدآباد لایا گیا جہاں اتوار کی شام انہیں نیو سعیدآباد کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا جس میں صحافیوں‘ فوٹوگرافرز‘ کیمرہ مینوں‘ سیاسی‘ سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی‘ مرحوم اکرم قائم خانی کا شمار جنگ کے سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے مٹیاری سمیت سندھ کے مسائل کو انتہائی ذمہ داری سے اجاگر کیا‘ مرحوم اوائل سے آخر دم تک روزنامہ جنگ سے وابستہ ہوکر مٹیاری کے عوام کی نہ صرف آواز بنے بلکہ مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کیا‘ مرحوم نے سوگواروں میں بیوہ‘ دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ علاوہ ازیں روزنامہ جنگ اورجیو نیوز بیورو کے اراکین کا اجلاس ہوا جس میں اکرم قائم خانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور انکی صحافتی خدمات کو سراہا۔

تازہ ترین