• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پاکستان اور چین کے مابین رواں مالی سال جولائی تا اپریل کے 10ماہ کے دوران تجارت میں 31فیصد اضافہ ہوا ہے جو ایک ارب 49کروڑ 10لاکھ ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب 95کروڑ 10لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔ 10ماہ میں تجارتی حجم میں 45کروڑ 90لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مشیر امور تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں چین کے ساتھ تجارت میں اضافہ خوش آئند ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ دوسرے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے ٹو) پر عملدرآمد یکم جنوری 2020سے ہوا تھا جس کے بعد تجارت میں تیزی آئی اور ہمارے برآمد کنندگان کو اس کا تمام کریڈٹ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان ایف ٹی اے ٹو کی ٹیرف رعاتیوں سے فائدہ اٹھائیں۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین