• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال ٹیکسٹائیل ایکسپورٹ 16.5ارب ڈالر تک جائے گی، گوہر اعجاز

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ رواں سال جون میں 16.5 ارب ڈالر تک جائے گی اور اگلے سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے مگر شرط یہ ہے کہ حکومت توانائی کا ٹیرف 6.5 ایم ایم بی ٹی یو گیس اور 7.5 سینٹس پر یونٹ بجلی کے نرخ برقرار رکھے۔ اتوار کو جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی حکومت ایکسپورٹ کے بارے میں بہت مدد گارثابت ہوئی ہے۔ اپٹیما کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے بیان میں مزید کہا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں یہ واضع اضافہ گزشتہ کئی سالوں سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین